پی سی بی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی کیٹگریز کا اعلان کردیا

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  192 کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی کیٹگریز کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2020: پی سی بی نے میڈیا رائٹس رکھنے والی کمپنی سے معاہدہ ختم کردیا

پی سی بی حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کنٹریکٹ کی کیٹگریز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب شفاف انداز سے کیا گیا ہے، 192 کھلاڑیوں میں سے 10 کرکٹرز کو اے پلس کیٹگری سے نوازا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں 38 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ،جب کہ بی کیٹگری 47 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
کیٹگری سی مجموعی طور پر 71 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ پی سی بی حکام کے مطابق 26 کھلاڑیوں کو کیٹگری ڈی میں جگہ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے پلس کیٹگری کے کھلاڑیوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہوار وظیفہ دیا جائے گا جب کہ اے کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 85 ہزار روپے ماہوار وظیفہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے پی سی بی عہدیداروں اور کھلاڑیوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بی کٹیگری کے کھلاڑیوں کو 75 ہزار روپے ماہوار وظیفہ دیا جائے گا اور سی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 65 ہزار روپے ماہوار وظیفہ دیا جائے گا۔

ڈی کیٹگری میں شامل 26کھلاڑیوں کو 40 ہزار روپے ماہوار وظیفہ دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں