انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا

فوٹو: فائل


کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 165.89 روپے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن  نے کہا تھا کہ صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: زر مبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی کے صرافہ بازار میں 10 گرام سونےکی قیمت میں 601 روپے کی کمی ہوگئی تھی جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 95 ہزار 850 روپے ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ ہفتے کی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران  ملکی زرمبادلہ  کے ذخائر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 12.70 ارب ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر کی مد میں 7 ارب 20 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  ذخائر میں کمی کے بعد  مجموعی ملکی ذخائر کی مالیت 19 ارب 90 کروڑ ڈالرز ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں