راولپنڈی: رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ، 3 خواتین سمیت چار افراد جاں بحق


راولپنڈی: تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات، ملزم نے  تین بہنوں اور ایک بھائی سمیت ایک ہی گھر کے چار افراد کو قتل کردیا 

پولیس کے مطابق راولپنڈی  کے علاقے ڈھوک کمال دین میں دیور نے ناراض بھابی کے گھر کو خون میں نہلا دیا۔ ایرج نامی خاتون اپنے شوہر خرم سے طلاق لینا چاہتی تھی جس پر اس کے دیور غلام عباس نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے حیدر علی،  صباحت ارم،  فائزہ کرن اور حرا نوشین جان کی بازی ہار گئیں جبکہ عریج نامی خاتون زخمی ہوگئی، جسے راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقتولین کی شدت غم سے نڈھال والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کے قاتل کو سزا دی جائے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔ پولیس کی ٹیمیں جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خواتین کا بے رحمانہ قتل ناقابل برداشت ہے، ملزم یا ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں