غریب طبقے کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم


پشاور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب طبقے کی زندگی بہتر بنانے کے لیےکام کر رہے ہیں۔

لیڈی ریڈلنگ اسپتال پشاور میں نئے میڈیکل اور الائیڈ بلاک کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نئے بلاک کی تعمیر پر انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہوں۔ ایل آر ایچ میں صفائی اور معیار کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

مزید پڑھیں: قبائلی علاقوں کی خوشحالی افغانستان میں امن سے مشروط ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  ماضی میں سرکاری اسپتالوں کا معیار بہت اچھا تھا۔ 60 کی دہائی میں پاکستان میں نجی اسپتال شروع ہوئے۔ 60 کی دہائی سے قبل سربراہان بیرون ملک علاج نہیں کرواتے تھے۔ 70کی دہائی کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے سرکاری اسپتال اب رول ماڈل بنیں گے۔ سزا اور جزا کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہے۔ غریب طبقےکی زندگی بہترب نانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ ہرادارے میں میرٹ لائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرٹ کے بغیرکوئی سسٹم نہیں چل سکتا۔ محنت کرنے والوں کو الاوَنسز ملنے چاہیے۔ چین نے میرٹ کی بنیاد پر دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسپتالوں کی بہتری کےلیےاصلاحات پرکام جاری ہے۔ ہیلتھ کارڈ سےغریبوں کو بھی صحت کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔


متعلقہ خبریں