نواز، شہباز اور ہم سب ایک ہیں، قیادت نواز شریف کریں گے: مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کفرکا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں اپوزیشن لیڈر کو دو بارہ گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پر الزام ثابت نہیں ہوا مگر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو خوف ہے کہ تھوڑی سی جگہ دی تو شہبازشریف ان کی جگہ لے لیں گے۔

وہ وقت دور نہیں جب عوام اس حکومت کا احتساب کرے گی، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ انہوں ںے توقع ظاہر کی کہ عدالتوں سے ہمیں انصاف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز، شہباز اور ہم سب ایک ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ قیادت نواز شریف کریں گے۔

مریم نوازنے کہا کہ  میرےخلاف بھی ریفرنس دائرنہیں ہوا لیکن پہلےگرفتارکیاگیا۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ اے پی سی کے اعلامیے پر عمل درآمد ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نا تجربہ کار شخص کو قوم پر مسلط کردیا گیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں جیتیں یا ہاریں لیکن ن لیگ حکومت کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جس کو چاہیں گے، ذمہ داریاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف لیڈ کریں گے اور ہم سب فالو کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت نواز شریف ہی کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت اے پی سی کی تحریک سے خوفزدہ ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی جارہی ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ عمران خان خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں کہ استعفے دیں تو الیکشن کرادیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے دے دیے تو الیکشن کرانا اتنا آسان نہیں ہو گا۔

شہباز شریف‎ کی گرفتاری، نواز شریف نے ‎اہم اجلاس طلب کر لیا

پی ایم ایل (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی ذاتی سوچ ہے کہ مفاہمتی سیاست بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مختلف رائے رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اورمیرے بیانیے کے بوجھ کو ہرکوئی نہیں اٹھا سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حمزہ شہاز کو کورونا ہو گیا لیکن وہ ابھی تک جیل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز گزشتہ 13 مارہ سے جیل میں ہیں لیکن ابھی تک الزامات ثابت نہیں ہو سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن سے ش کی باتیں گزشتہ 40 سالوں سے ہو رہی ہیں لیکن یہ حسرتیں پوری نہیں ہوں گی۔

مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا گیا، نواز شریف

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بہت کوششیں ہوئیں مگر ن لیگ کو نہیں توڑ سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز اور شہباز سمیت ہم سب ایک ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو نیب گردی کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں لیگی حکومت نے گلگت بلتستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

ن لیگ کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی مہم میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ہر ووٹر اپنے ووٹ کی حفاظت کرے گا۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے بعد پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری کی پارٹی رکنیت معطل

احسن اقبال نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلانے کے لیے بھی ریکوزیشن جمع کرائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں