حکومت احتساب نہیں سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے، اسفندیار ولی خان

حکومت احتساب نہیں سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے، اسفندیار ولی خان

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت احتساب نہیں سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے۔

نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو ایک ایک کر کے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گرفتاریوں سے جھکایا نہیں جاسکتا، نواز شریف

اسفند یارولی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت اپوزیشن کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا تفریق احتساب کی حمایت کرتے ہیں لیکن سلیکٹڈ احتساب کسی طور بھی قبول نہیں ہے۔

اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی نے کہا کہ حکومتی اراکین کے خلاف ثبوت آنے کے باوجود بھی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔

لوگ باہر نکلے تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا، آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازارگرم ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز