شہباز شریف کی گرفتاری: پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب


اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کل سہ پہر تین بجے ن لیگ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

نواز، شہباز اور ہم سب ایک ہیں، قیادت نواز شریف کریں گے: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ہنگامی طور پر طلب کردہ اجلاس میں میاں شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور و خوص کیا جائے گا۔

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے فیصلوں اور منظور کردہ قرار داد پر عمل درآمد کے پلان کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جائے گی۔

وہ وقت دور نہیں جب عوام اس حکومت کا احتساب کرے گی، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم  رہنما حکومت کی طرف سے سیاسی انتقامی کارروائیوں پرلائحہ عمل مرتب کریں گے۔

 اپوزیشن نے استعفے دیئے تو عام انتخابات ہوں گے، احسن اقبال

احسن اقبال نے کچھ دیر قبل ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کے علاوہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کے لیے بھی ریکوزیشن جمع کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں