لاہور ہائیکورٹ: شہباز شریف کی عبوری ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

lahore high court

لاہور: عدالت عالیہ لاہور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنا پر مسترد کی۔

نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا

ہم نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد شہباز شریف کے وکلا نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔

دسمبر جنوری میں جھاڑو پھر جائیگا اور جیلوں میں رونق ہو گی، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق عدالتی حکم میں درج ہے کہ شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینےکی بنا پر مسترد کی جاتی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو تین جون کو دی گئی عبوری ضمانت کا حکم  بھی عدالت نے واپس لے لیا۔

شہباز شریف کی گرفتاری: پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب

وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر سوال کیا کہ مریم نواز نے یہ نہیں بتایا کہ ضمانت کیوں منسوخ ہوئی؟


متعلقہ خبریں