میانوالی: خاتون ٹیچر کی معطلی کا نوٹی فکیشن واپس

میانوالی: خاتون ٹیچر کی معطلی کا نوٹی فکیشن واپس

میانوالی: سی ای او ایجوکیشن نے خاتون ٹیچر کی معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔

جہلم: ٹیوشن سینٹر میں بچیوں پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار

ہم نیوز کے مطابق میانوالی کی تحصیل پیلاں میں خاتون ٹیچر عشرت ستار کو اس لیے معطل کردیا گیا تھا کہ وہ سی ای او کے دورے کے موقع پراپنے بچے کے ساتھ کھیل رہی تھیں۔

خاتون ٹیچر عشرت ستار کی معطلی کا جو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا اس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ ٹیچر مس کنڈکٹ کی مرتکب ہوئی ہیں۔

اپنی بچی پر تشدد کے الزام میں پولیس افسر نے خاتون ٹیچر گرفتار کروادیا

خاتون استاد کی معطلی کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کہ یہ خاتون استاد کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس سے لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا تھا کہ معطل کی جانے والی خاتون استاد کو فی الفور بحال کیا جائے۔

عالمی سطح پر روشن کرنے والے پاکستانی ٹیچر احمد سایہ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لوگوں نے اس ضمن میں باقاعدہ مثالیں دے کر ثابت کیا تھا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں اہم مناصب پہ فائز خواتین اپنے بچوں کے ساتھ دفتری امور انجام دیتی ہیں لیکن ان کے خلاف اس طرح کی محکمہ جاتی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں