ن لیگ کا سیاسی نظریہ نواز شریف کے ویژن سے جڑا ہوا ہے، احسن اقبال


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کا سیاسی نظریہ نواز شریف کے ویژن سے جڑا ہوا ہے۔

گرفتاریوں سے جھکایا نہیں جاسکتا، نواز شریف

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کی جانب سے منعقد ہونے والی اے پی سی کے بعد حکومت بوکھلائی ہوئی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

شہباز شریف کی گرفتاری: پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ حکومت کا مقصد جبر، طاقت اور گرفتاریوں کے ساتھ اپنے اقتدار کو مضبوط بنانا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ حکومت گرفتاریوں سے عوامی احتجاج کا راستہ نہیں روک سکے گی۔

نواز، شہباز اور ہم سب ایک ہیں، قیادت نواز شریف کریں گے: مریم نواز

پروگرام بڑی بات میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ میں کوئی ایسا نہیں ہے جو قائد کے نظریے سے اختلاف رکھتا ہو۔


متعلقہ خبریں