کورونا وائرس: دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد اموات


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 10 لاکھ 7 ہزار 223 افراد ہلاک 3 کروڑ 35 لاکھ 89 ہزار 99 متاثر ہو چکے ہیں۔ 

دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 49 لاکھ  3 ہزار 124 افراد صحتیاب ہوئے اورایکٹیو کیسز کی تعداد 76 لاکھ 78 ہزار 677 ہے۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری کو چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سےمجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89روز میں رپورٹ ہوئیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 9 ہزار815 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 73 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 61 لاکھ 48 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 96 ہزار 378 ہو گئی ہے۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 47 لاکھ 48 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 42 ہزار 161 اموات ہوئی ہیں۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 11 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 545 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 25 ہزار 641 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 18 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی8لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار324 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ میکسیکو میں7 لاکھ 33 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور76 ہزار 603 اموات ہوئی ہیں۔

رواں سال 24اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں