وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کا امکان ہے۔

وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ کےنان آفیشل ممبرزکی تعیناتی، افغانستان کے متعلق ویزاپالیسی کی تبدیلی پربریفنگ اور میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کےآئین کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قرضوں اور ڈیبٹ سروسنگ اور پاورسیکٹر میں ریفارمز پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

عمران خان کی زیرصدارت طلب کیے گئے اجلاس میں برطانوی ائیرلائن اٹلانٹک ائیر ویزکی سروس اور ٹی سی پی کے ذریعے گندم کی امپورٹ کےلیے ایک ٹائم کی اجازت کی منظوری بھی متوقع ہے۔

کابینہ اراکین کو افغانستان سے متعلق ویزا پالیسی کی تبدیلی پر بریفنگ دی جائے گی۔ بائیولوجیکل ادوایات کیلئے ماہر کی تعیناتی اور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے آئین کی منظوری کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیم نو کا پلان کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ ارسا میں ٹیلی میٹری سسٹم کی توڑ پھوڑ پر انکوائری کا معاملہ اور اسلام آباد کلب کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔


متعلقہ خبریں