ملک بھر میں پرائمری اسکولز کل سے کھلیں گے



اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں سرکاری اور نجی پرائمری اسکول کھل سے کھول دیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتےہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرائمری اسکولز کھولنے سے متعلق صوبوں سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ والدین کو تسلی دیناچاہتے ہیں ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےوالے اسکولز کو بند کیا گیا ہے۔ والدین، اساتذہ اور انتظامیہ نے کورونا کےدوران تعاون کیا جس پران کے مشکور ہیں۔

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اعلان بھی کہا ہے کہ پبلک اور پرائیویٹ پرائمری ا سکول کل سے کھلیں گے۔

سندھ میں گزشتہ روز ہی پرائمری اسکولز کھول دیئے گئے تھے اور بلوچستان حکومت نےپرائمری اسکولز کھولنے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر رکھی ہے۔

تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاو کے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی ہوگا۔ صوبائی اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر  تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے گا اور جرمانے بھی ہوں گی۔

بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سماجی دوری اپنائی جائے گی۔ بچے اور والدین ماسک لازمی پہن کر سکول آئیں چاہے کپڑے کا ماسک ہی کیوں نا ہو۔

بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر والدین انہیں اسکول ہر گز نہ بھیجیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہو تو ٹیسٹ کرائیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری اسکول انتظامیہ کو آگاہ کریں۔

کسی بھی شخص کو درجہ  حرارت چیک کیے بغیر تعلیمی اداروں میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ بچے کسی سے ہاتھ نہ نہیں ملائیں گے اور اسکول میں جھولا بھی نہیں جھولیں گے۔


متعلقہ خبریں