نوشہرہ: کباڑ کی دکان میں مارٹر گولہ پھٹنے5 افراد جاں بحق



خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں کباڑ کی دکان میں مارٹر گولہ پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے باعث 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق وقوعہ مقامی لوگوں کو دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کو کباڑ میں بیچنے کے دوران پیش آیا۔
وقوعہ کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور متاثرہ جگہ کو شواہد اکھٹا کرنے کیلئے سیل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حالات واقعات کا جائزہ لینے کے بعد واضح ہوگا کہ مارٹر گولہ پھٹنے کے اصل محرکات کیا تھے۔

جاں بحق افراد اور شدید زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت ہدایت اللہ، مکرم خان، فریداللہ، حضرت اللہ اور شفقت کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت قیصر کے نام سے ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں