ایل او سی: بھارتی فوج کی جارحیت سے 15 سالہ نوجوان اور سپاہی شہید



راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی اور ایک 15 سالہ نوجوان شہید جب کہ چار شہری زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیکٹر برو اور ٹنڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شفیق بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ سے برو گاؤں کا 15 سالہ نوجوان بھی شہید ہوا اور خاتون اور 80 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی مورچوں میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

چند روز قبل بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا نائیک دلفرازشہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹ کوٹیراسیکٹر پر پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے2جوان شہید

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ‏بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 34 سالہ نائیک دلفراز شہید ہو گیا ہے جس کا تعلق مظفرآباد کےعلاقے پنج کوٹ سے تھا۔


متعلقہ خبریں