شاہد خاقان عباسی کو نیب نے طلب کر لیا



راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کوکل ایم ڈی منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا

رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کو تعیناتی کا تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔ کل اس کیس میں ان کا باقاعدہ طور پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

قبل ازیں ہم نیوز کے پروگرام’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اختیارات کے غلط استعمال پر نیب نے نوٹس بھیجا ہے۔ شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا ہے توشاید مجھے بھی حراست میں لے لیں۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری پر ہمارا رد عمل آئے گا اور ہمیں استعفوں کی قربانی دینی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورہمارا بیانیہ ایک ہے اور حکومت اپوزیشن سے ڈری ہوئی ہے۔ شہبازشریف کو ریفرنس فائل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا اور وارنٹ جاری کرنے کا کوئی مقصد نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس، نیب نے نواز شریف کے اثاثوں کی کھوج شروع کر دی

اپوزیشن کی جانب سے مستقبل کے لائحہ عمل پر بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے بتایا کہ2ماہ جلسے جلوس ہوں گے اور پھر سڑکوں پر آئیں گے۔ ہمارا ردعمل آئے گا اور استعفوں کی قربانی دینی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 70فیصد کابینہ اراکین ٹیکس نہیں دیتے یامعمولی دیتے ہیں۔ کابینہ اراکین کے اضافی اخراجات کی ادائیگی کرپشن کے پیسوں سے ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں