پنجاب:145طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: پنجاب کےتعلیمی اداروں میں بچوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں70ہزار750 میں سے 145طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 68ہزار 32 طلبہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق63ہزار339 پبلک اور7411پرائیویٹ اسکولوں میں ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

لاہور میں4، ننکانہ صاحب23، قصور2، راولپنڈی7 اورجہلم میں 3 طلبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

پنجاب کے ضلع سرگودھا میں8، خوشاب3، بھکر2، گجرات18 اورساہیوال میں3طلبہ میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں پرائمری اسکولز کل سے کھلیں گے

اوکاڑہ، ملتان، لیہ، سیالکوٹ اور لودھراں میں ایک ایک طالب علم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ گوجرانوالہ50، ڈیرہ غازی خان 2 اوربہاولپورمیں4طلبہ میں کورونا وائرس پایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فیصل آباد8 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں3 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے طلبہ کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے مڈل کلاسز کا آغاز کرتے ہوئے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز کیا تھا۔ آج حکومت نے پرائمری کلاسز کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہیں کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل اور دیگر سرگرمیوں کے دوران مناسب حفاظتی تدابیر اپنائی جائیں۔

بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سماجی دوری اپنائی جائے گی۔ بچے اور والدین ماسک لازمی پہن کر سکول آئیں چاہے کپڑے کا ماسک ہی کیوں نا ہو۔ بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر والدین انہیں اسکول ہر گز نہ بھیجیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہو تو ٹیسٹ کرائیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری اسکول انتظامیہ کو آگاہ کریں۔


متعلقہ خبریں