سندھ: کورونا کے 400 نئے کیسز سامنے آگئے

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 400 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں اب تک ایک لاکھ 36 ہزار 795 کورونا کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ
آج کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق سندھ  میں کورونا کے باعث اب تک 2497 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ 172 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا کے 297 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں سے ضلع شرقی میں 100 ، ضلع جنوبی میں92، وسطی میں 56، ضلع ملیر میں 26، کورنگی میں 14 اور غربی میں 9 کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے672 نئےکیسز رپورٹ ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد8ہزار702 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد6ہزار474ہوگئی اور مجموعی کیسز3 لاکھ11ہزار516 تک پہنچ گئے ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار795ہوگئی ہے۔ پنجاب میں99 ہزار292، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار726، بلوچستان میں15 ہزار177، اسلام آباد میں16 ہزار532، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار663 اور گلگت میں3 ہزار730 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی عوام احتیاط کریں

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار234 اور سندھ میں 2 ہزار495 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 72 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں