پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو جلسے کا اعلان


اسلام آباد: پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو پہلا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ کے پہلا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 11 اکتوبرکو پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں پہلا جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں اجلاس کے فیصلوں پر متفق ہیں۔اس تحریک سےحقیقی تبدیلی آئے گی۔ آج ملک میں جمہوریت کو خطرہ ہے۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں اپوزیشن رہنما شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے جمہوریت کمزور ہوگی۔

راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوَں کی گرفتاری سےمتعلق وزرا آئے دن بیانات دیتے ہیں۔ وزراکے بیانات سے نیب کی آزادانہ پوزیشن پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ منعقدکریں گے۔ پی ڈی ایم کے ذریعےجلسوں کی سیریز ہوگی۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔ مہنگائی نےعوام کوپریشان کردیاہے۔ اپوزیشن کی تمام جماعتیں عوام کےساتھ ہیں۔ احسن اقبال پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کےکنوینرہونگے۔ کنوینر تبدیل ہوتے رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اجلاس میں شہباز شریف کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کی گئی۔ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ ہماری جنگ اداروں سے نہیں، یہ سیاسی جنگ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہم اقتدارکی جنگ نہیں عوام کےحقو ق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ موجودہ حکومت اپنی نااہلی دوسروں پرڈال رہی ہے۔


متعلقہ خبریں