دنیا بھر میں آج دل کے امراض سے بچاﺅ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج دل کے امراض سے بچاﺅ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج دل کے امراض سے بچاﺅ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو دل کی بیماریوں اور اس سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمزور طبقوں کو صحت کی معیاری سہولت دینا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اگر امراض قلب کی شرح میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو دس سالوں میں یہ تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرجائے گی۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030 تک یہ تعداد 23 اعشاریہ 6 ملین تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد 17 اعشاریہ 5 ملین کے قریب ہے۔

ماہرین کے مطابق روزمرہ معمولات میں اعتدال کے ذریعے دل کی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کی بیماری خصوصاً ہارٹ اٹیک کی وجوہات میں بلڈ پریشر، غیر متوازن غذا، موٹاپا اور تمباکو نوشی شامل ہیں۔ ان سب پر کنٹرول کے ذریعے امراض قلب سے کافی حد تک محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین کی تقسیم کا پلان تیار کر لیا

عالمی یوم دل کے حوالے سے مختلف ادارے سیمینارز اور مفت طبی کیمپس کا انعقاد بھی کررہے ہیں۔ ورلڈ ہارٹ ڈے کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ 20 اکتوبر تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں