پیرا میڈیکس کا بائیکاٹ: لاڑکانہ کے اسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا


لاڑکانہ: صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ 20 روز سے جاری پیرا میڈیکل اسٹاف کے بائیکاٹ کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،جبکہ مقامی انتظامیہ اس معاملے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ (ایم ایس)  ڈاکٹر ارشاد کاظمی کے ملازمین کے ساتھ مبینہ طور پر نامناسب رویے کیخلاف پیرا میڈیکل اسٹاف نے اسپتالوں میں ڈیوٹیوں کا بئیکاٹ کیا ہوا ہے، جس کا خمیازہ مریض بھگتنےلگے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاڑکانہ : 13 بچوں میں ایچ آئی وی ایڈزکے جراثیم پائے جانے کا انکشاف

پیرامیڈیکل اسٹاف کے بائیکاٹ کے باعث چانڈکا اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں مریض علاج سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ وارڈز کی صفائی بھی مریضوں کے اہلخانہ خود کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

سینئر  پروفیسر سیف اللہ جامڑو کے مطابق ضلع میں انتظامی مسائل کے ساتھ ساتھ  اسپتالوں میں عملے کی کمی  اور سہولیات کا بھی  فقدان ہے۔ سندھ حکومت کو شعبہ صحت کے انتظامی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شیخ زید چلڈرن اسپتال میں ایک سال کے دوران ڈھائی لاکھ بچوں کو علاج کیلئے لایا گیا۔

ایک طرف سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے تو دوسری جانب اسپتالوں میں سہولیات کی کمی ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں