وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سینئر وفاقی وزرا اور مشیران پر مشتمل وفاقی کابینہ کی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

نواز شریف کو برطانوی حکومت کی مدد سے واپس لانا ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی جانے والی سیاسی کمیٹی میں اسد عمر، شفقت محمود، شیخ رشید، فواد چودھری، شہزاد اکبر اور بابر اعوان شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کابینہ کی سیاسی کمیٹی اپوزیشن کی تحریک سمیت سیاسی امور پراپنی تجاویز پیش کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے زیرو آور اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نواز شریف کو برطانوی حکومت کی مدد سے وطن واپس لانا ہے۔

وفاقی کابینہ: میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا آئین منظور

اپنی زیر صدارت منعقدہ زیرو آور اجلاس میں انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کو ہر صورت میں وطن واپس لانا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس آ کر عدالتوں کے سامنے پیش ہونا ہو گا۔ انہوں ںے اجلاس میں واضح کیا کہ کسی صورت این آراو نہیں ملے گا۔

غریب طبقے کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان زیرو آور اجلاس میں واضح طور پر کہا کہ کرپشن پرکسی کو کوئی معافی نہیں ملے گی۔


متعلقہ خبریں