‘قربانیاں دینے والے کشمیری پاکستانی عوام کے ماتھے کا جھومر ہیں’

مولانا فضل الرحمان

نیلم: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر قربانیاں دینے والے کشمیری پاکستانی عوام کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

نیلم اور اٹھمقام آزاد کشمیر  میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہ اقوام متحدہ کی قرار دادیں مسلہ کشمیر کا بہترین روڈ میپ ہیں۔ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائنگی اور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تقسیم کشمیر کا کوئی بھی فارمولہ کشمیری شہداء کے مقدس لہو سے غداری ہوگی۔ لائن آف کنٹرول کے شہریوں کے مسائل سینٹ تک پہنچاونگا ۔ گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر نریندر مودی کے پانچ اگست 2019 کے اقدام کو جلا بخشی جا رہی ہے۔ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے ڈٹ کر پیش کیا، شبلی فراز

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بہترسال سے خون کی قربانیاں دینے والے شہداء کشمیر کے خون کا سودا کر دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے زیادہ کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزادی دلانے پر توجہ مبذول کی جائے۔ مسلہ کشمیریوں کی منشا کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں جو بھی حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتا ہے اسے نیب کے ذریعے بے بنیاد مقدمات میں الجھا دیا جاتا ہے۔ اپویشن کو دیوار کے ساتھ لگا کر ایوان کو نہیں چلایا جاسکتا ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی مزمت کرتا ہوں

آٹھمقام میں استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  تبدیلی سرکار نے کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر کرپشن کو بڑھا دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں