وفاقی کابینہ: میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا آئین منظور

وفاقی کابینہ: میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا آئین منظور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا آئین منظور کرلیا ہے اور برطانوی ایئر لائن اٹلانٹک ایئرویز کو پاکستان میں سروس کی منظوری دے دی ہے۔

نواز شریف کو برطانوی حکومت کی مدد سے واپس لانا ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاورسیکٹرمیں ریفارمز پر بریفنگ دی گئی جب کہ وائلڈ لائف مینجمنٹ بور ڈ کے نان آفیشل ممبرز کی تعیناتی مؤخر کردی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایف آئی اے شیڈول آف افینسز میں نئے قوانین کا اندراج مؤخر کردیا گیا جب کہ افغانستان سے متعلق ویزا پالیسی کی تبدیلی کا ایجنڈا منظور کرلیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بائیولوجیکل ادوایات کے لیے ماہرکی تعیناتی کردی گئی ہے اورمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا آئین منظورکرلیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی

اجلاس میں پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے چیئرمین کی تقرری کردی گئی۔ شرکائے اجلاس کو
ارسا میں ٹیلی میٹری سسٹم کی توڑپھوڑ کےحوالے سےانکوائری پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 ستمبرکے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ شرکائے اجلاس نے
کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے 24  ستمبرکے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کو30 کھرب روپے کا قرضہ ورثے میں ملا۔ بریفنگ میں شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ قرضوں کی اقساط ادا کرنے اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے حکومت کو مزید قرضے لینے پڑے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ موجودہ دورحکومت میں بیرونی قرضوں کی مد میں حکومت نے تقریباً 24 ارب ڈالرز کا قرضہ حاصل کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس قرضے میں سے دو ارب ڈالرزعبوری دورحکومت میں لیا گیا۔

غریب طبقے کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دورحکومت میں ہرسال تقریباً ساڑھے پانچ ارب ڈالرزکی شرح  سے قرضے واپس کیے جاتے تھے جب کہ موجودہ دور حکومت میں ہرسال دس ارب ڈالرز کے حساب سے قرضے واپس کیے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں