نواز شریف کو برطانوی حکومت کی مدد سے واپس لانا ہے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ نواز شریف کو برطانوی حکومت کی مدد سے وطن واپس لانا ہے۔

دسمبر جنوری میں جھاڑو پھر جائیگا اور جیلوں میں رونق ہو گی، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق اپنی زیر صدارت منعقدہ زیرو آور اجلاس  میں انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کو ہر صورت میں وطن واپس لانا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس آ کر عدالتوں کے سامنے پیش ہونا ہو گا۔ انہوں ںے اجلاس میں واضح کیا کہ کسی صورت این آراو نہیں ملے گا۔

اپوزیشن کو وزیراعظم کا استعفیٰ نہیں، این آر او چاہیے: سینیٹر فیصل جاوید

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن پرکسی  کو کوئی معافی نہیں ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان ماضی میں بھی متعدد مرتبہ واضح طور پرکہہ چکے ہیں کہ کسی کو بھی این آر او نہیں ملے گا۔

نواز شریف کے نمائندے نے آرمی چیف سے دو ملاقاتیں کیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کسی بھی قیمت پر این آر او نہیں دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے بھی کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ اپوزیشن کو وزیراعظم کا استعفیٰ نہیں بلکہ این آر او چاہیے۔


متعلقہ خبریں