امیرکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کاانتقال ہو گیا

کویت: امیرکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح انتقال کرگئے ہیں۔ امیر کویت امریکہ میں زیر علاج تھے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز انتقال کر گئے

ہم نیوز نے رائل کورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی عمر 91 سال تھی۔

شیخ صباح الاحمد الجاطر الصباح 2006 سے امیر کویت تھے۔ مرحوم امیر نے اپنے ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دی تھیں۔

وہ کویت کے وزیر خارجہ بھی رہے تھے۔ بحیثیت وزیر خارجہ وہ 40 سال تک اس منصب پہ فائز رہے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امیر کویت کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

قائداعظم پر کتاب لکھنے والے سابق بھارتی وزیردفاع انتقال کر گئے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ امیر کویت کی وفات پر انتہائی دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز