مردان: دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق، 15 زخمی

مردان: دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق، 15 زخمی

مردان: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ہونے والے دھماکے کے باعث پانچ افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق دھماکے میں ایک ہی گھرکے تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں والد اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

پولیس کو ملنے والی ابتدائی اطلاع کے مطابق بچیاں اپنے والد کے ہمراہ سبزی خریدنے بازار گئی تھیں۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بارودی مواد کو سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال مردان منتقل کردیا گیا ہے۔

مردان پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق معلومات کی اکٹھی کی جارہی ہیں۔ دھماکےکی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں: نارتھ کراچی: سوئی گیس لائن میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

گزشتہ سال نومبر میں سابق وزیر اعلٰی خیبرپختون خوا اور عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی کے گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دو ملازمین دم توڑ گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق دونوں زخمیوں امین الحق اور لیاقت کو تشویشناک حالت میں پشاوراسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔ دھماکے کے وقت سابق وزیر اعلیٰ گھر میں موجود تھے جو محفوظ رہے تھے۔


متعلقہ خبریں