فلم اور ٹی وی کے ممتاز اداکار مرزا شاہی کا انتقال ہو گیا


کراچی: پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کے ممتاز اداکار مرزا شاہی انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر70 سال تھی۔

ممتاز ٹی وی آرٹسٹ ذہین طاہرہ کے بیٹے کو بھی ’تردید‘ کرنا پڑگئی

مرزا شاہی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔ وہ سول اسپتال کراچی میں گزشتہ کچھ دنوں سے زیر علاج تھے۔

انہوں ںے متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے جو ان کی وجہ شہرت قرار پائے۔

معروف ڈرامہ نگار فصیح باری خان کے تحریر کردہ ڈرامے قدوسی صاحب کی بیوہ میں علیم الدین کا کردار اور نادانیاں میں چچا کمال کے کرداروں نے ان کی وجہ شہرت میں مزید اضافہ کیا۔

السلام علیکم: اللہ کے فضل سے سلامت ہوں، ڈاکٹر عبدالقدیر کو تردید کرنا پڑگئی

فلم اور ٹی وی کے ممتاز اداکار مرزا شاہی کے متعلق کچھ عرصے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جب جھوٹی افواہ گردش کرنے لگی تھی تو انہوں نے از خود اس کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ابھی بھی لوگوں کو ہنسا سکتے ہیں۔

اداکار امان اللہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، افواہوں پہ کان نہ دھریں: ٹیپو امان

ماضی میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان، عطا اللہ عیسی خیلوی، استاد حامد علی خان، ذہین طاہرہ، عابد علی، امان اللہ خان اور منوررانا سمیت کئی دیگر ممتاز شخصیات کو اس کرب سے گزرنا پڑا تھا کہ جب انہیں یا ان کے کسی قریبی عزیز کوانتقال کی تردید کرنا پڑی تھی۔


متعلقہ خبریں