قومی اسمبلی: قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کا دورہ شمالی وزیرستان


اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔

میران شاہ گئے تو لگا، یہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان ہے: امجد علی خان

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے دورہ چیئرمین امجد علی خان کی قیادت میں کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے دو جوان شہید

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کو ان کے دورے میں آپریشن ردالفساد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ قائمہ کمیٹی کے اراکین کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشنز سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کو علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکہ، لیفٹیننٹ سمیت دو فوجی جوان شہید

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے علاقے میں حالات معمول پر لانے میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔ وفد نے کہا کہ خطےمیں امن و استحکام کے لیے پاک فوج  کا کردار بہت اہم ہے۔


متعلقہ خبریں