میران شاہ گئے تو لگا، یہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان ہے: امجد علی خان

میران شاہ گئے تو لگا، یہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان ہے: امجد علی خان

شمالی وزیرستان: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین امجد علی خان نے کہا ہے کہ افواج کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارا سبزجھنڈا پوری دنیا میں وقارکے ساتھ  لہرا رہا ہے۔

کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اراکین کے دورہ شمالی وزیرستان کے موقع پر وفد کی قیادت کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے کہا کہ آج ہم میران شاہ گئے تو ہمیں لگا کہ یہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہاں وہ سہولتیں دی گئی ہیں جن کے وعدے کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے اپنے وعدے پورے کررہے ہیں اور پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم وقار کے ساتھ یہاں کھڑے ہیں۔

قومی اسمبلی: قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کا دورہ شمالی وزیرستان

قائمہ کمیٹی کے رکن برجیس طاہر نے دورے کے دوران اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ سنتے تھے لیکن سننے اوردیکھنے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تبدیلی جس کو ہونا چاہیے تھا اس کے قریب ہیں۔

رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر نے کہا کہ ہماری افواج نے جانوں کا جو نظرانہ پیش کیا ہے پوری قوم اس پر فخر کرتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق روبینہ عرفان نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج نے اتنا کام کیا ہے کہ جس کا پہلے ذکر بھی نہیں ہوتا تھا۔ انہون نے کہا کہ قبائل کو یکجا کرنا ایک مشکل کام ہے۔

رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے کہا کہ اب لوگ اپنے بچوں کو تعلیم، صحت اور ترقی کی طرف لا رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں شمالی وزیرستان کے لوگ ہمارے شانہ بشانہ ہوں گے۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے دو جوان شہید

شمالی وزیرستان کے دورے میں شامل ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ جوعلاقہ چند سال پہلے تک نو گو ایریا تھا وہاں آنا باعث مسرت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اس علاقے میں بالکل محفوظ کھڑا ہوں یہ ہمارے لیے خوشی کا باعث اور خوشخبری کے مترادف ہے۔


متعلقہ خبریں