تشدد میں کمی کے لیے افغان جماعتوں کو کام کرنا ہو گا، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے توقع ظاہر کی ہے کہ افغان قیادت تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان تنازع کے حل کے بعد بحالی میں بھی حمایت جاری رکھے گا۔

افغانستان میں امن واستحکام سے خطےمیں امن ہوگا، شاہ محمود قریشی 

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔

وزیراعظم عمران خان نے بات چیت میں کہا کہ تشدد میں کمی کے لیے افغان جماعتوں کو کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ افغان قیادت سیاسی تصفیہ کے لیے مل کر کام کرے گی۔

قبائلی علاقوں کی خوشحالی افغانستان میں امن سے مشروط ہے،وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ افغان قیادت تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن کی کوششوں کے لیے امریکہ طالبان امن معاہدہ اہم قدم تھا۔

انہوں ںے افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے بات چیت میں کہا کہ دنیا نے افغان امن عمل کو آسان بنانے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ عالمی برادری نے ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا۔

افغانستان: اسلامی نظریاتی کونسل کی طرز کا ادارہ تشکیل دینے کا خواہش مند

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی ہونے والی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں