بلوچستان: کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

کیچ: بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو اس دوران دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور کمیونی کیشن کے آلات برآمد ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں