سانحہ ایم نائن موٹر وے: میتوں کے ورثا ایدھی سرد خانے پہنچ گئے


کراچی: سانحہ ایم نائن موٹر وے پر جاں بحق افراد کی نعشوں کے لواحقین ایدھی سرد خانہ پہنچ گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق 14 میتوں میں سے 12 کے لواحقین ایدھی سرد خانے پہنچے ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے بیشتر کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

سانحہ ایم نائن موٹر وے میں جانوں کی بازیاں ہارنے والوں میں سے پانچ افراد ایک خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ ایک دوسرے خاندان کے تین افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق متاثرہ دیگر دو خاندانوں میں سے ایک میاں بیوی اور ماں بیٹی بھی شامل ہیں۔

ایس ایف ڈی ایل جامعہ کراچی نے نعشوں کی شناخت کر لی تھی۔ اس ضمن میں ترجمان کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا تھا کہ ایس ایف ڈی ایل کو 27 ستمبر 2020 کو 14 نعشوں سے حاصل کیے گئے نمونے موصول ہوئے تھے۔

ترجمان کے مطابق سندھ فرانزک ڈی این اے اورسیرولوجی لیبارٹری نے48 گھنٹوں میں رپورٹ تیارکی ہے۔


متعلقہ خبریں