کورونا: سندھ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا امکان

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر حکومت سندھ کی جانب سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا امکان ہے۔

سندھ: کورونا کے 400 نئے کیسز سامنے آگئے

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

حکومت سندھ کے محکمہ صحت کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں پولیس تعینات کی جائے گی۔

کورونا وائرس: پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد8ہزار702 ہوگئی

محکمہ صحت سندھ کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی مشاورت سے پولیس کو متعین کیا جائے گا۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد اموات

ہم نیوز نے محکمہ صحت کے ذرائع سے بتایا ہے کہ اس ضمن میں کراچی پولیس چیف، ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس سربراہان کو باقاعدہ آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں