پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد3لاکھ12ہزار سے بڑھ گئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ 12 ہزار263ہوگئی ہے اور6 ہزار479 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے747نئے کیسز اور5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد8ہزار903 ہے اور2لاکھ96ہزار881 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار795ہوگئی ہے۔ پنجاب میں99 ہزار378، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار776، بلوچستان میں15 ہزار257، اسلام آباد میں16 ہزار581، آزاد جموں و کشمیرمیں 2 ہزار698 اور گلگت میں3 ہزار778 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار234 اور سندھ میں 2 ہزار497 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 182، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 74 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا: سندھ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا امکان

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں