نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو بھی طلب کر لیا

نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو بھی طلب کر لیا

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیپٹن (ر) صفدر کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 8 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔

نیب ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ احتساب بیورو مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نیب میں پیش

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر محمد صفدر کے خلاف حلقے کے ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے آفس پہنچ گئے ہیں۔

نیب نے ان کو ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی تعیناتی کے متعلق کیس میں طلب کیا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کو تعیناتی کا تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی تلقین کی گئی تھی۔ مذکورہ کیس میں ان کا باقاعدہ طور پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن خالد ساجد کھوکھر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری چل رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی خالد ساجد کھوکھر کی تعیناتی کے حوالے سے نیب راولپنڈی بیورو میں بیان قلمبند کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا13 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ منظور

شاہد خاقان عباسی کو اختیارات کے غلط استعمال پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔ گزشتہ روز ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا ہے توشاید مجھے بھی حراست میں لے لیں۔

شاہد خاقان عباسی پر شیخ عمران الحق کو غیر قانونی طور پر ایم ڈی پی ایس او تعینات کرنے کا بھی الزام ہے۔


متعلقہ خبریں