کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش

پنجاب میں کورونا کے 198نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں  کورونا وائرس کے بڑھتے  ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سیکریٹری صحت سندھ نے این سی او سی کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں تاہم شہری حکومت صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: سندھ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا امکان

فورم کو کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پربریفنگ بھی دی گئی۔

اس ضمن میں معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن، کنٹیکٹ ٹریسنگ اور ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے۔

فیصل سلطان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا متاثرین تک رسائی اور ہیلتھ پروٹوکول پر عمل درآمد بھی انتہائی ضروری ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے۔

این سی او سی نے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 747 کورونا کیسز سامنے آئے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 263 ہوگئی ہے اور6 ہزار479 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد8ہزار903 ہے اور2لاکھ96ہزار881 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد3لاکھ12ہزار سے بڑھ گئی

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار795ہوگئی ہے۔ پنجاب میں99 ہزار378، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار776، بلوچستان میں15 ہزار257، اسلام آباد میں16 ہزار581، آزاد جموں و کشمیرمیں 2 ہزار698 اور گلگت میں3 ہزار778 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار234 اور سندھ میں 2 ہزار497 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 182، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 74 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز