شیخ نواف الاحمد الصباح  نے کویت کے نئے امیر کا حلف اٹھا لیا 

شیخ نواف الاحمد الصباح  نے کویت کے نئے امیر کا حلف اٹھا لیا 

فوٹو/ فائل


کویت: امیرکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال کے بعد ولی عہد شہزادہ شیخ نواف الاحمد الصباح  نے کویت کے نئے امیر کا حلف اٹھا لیا ہے۔

شیخ نواف الاحمدا لصباح کئی عشروں تک کویت کی سکیورٹی سروسز کے سربراہ رہ چکے ہیں اور وہ چودہ سالوں سے کویت کے ولی عہد شہزادہ تھے۔

گزشتہ روز امیر کویت شیخ صباح الاحمد 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، جن کی میت آج امریکا سے کویت لائی جائے گی۔ احتیاطی تدابیر کے تحت تدفین میں صرف رشتے دار ہی شریک ہوں گے۔

کویت نے قومی پرچم سر نگوں رکھنے کے ساتھ چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ شیخ صباح کو جولائی میں علاج کیلئے امریکہ لایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کویت کا خزانہ تیزی سے خالی ہونے لگا

شیخ صباح الاحمد الجاطر الصباح 2006 سے امیر کویت تھے۔ مرحوم امیر نے اپنے ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دی تھیں۔

وہ کویت کے وزیر خارجہ بھی رہے تھے۔ بحیثیت وزیر خارجہ وہ 40 سال تک اس منصب پہ فائز رہے تھے۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کویت کے امیر صباح الاحمد الجار الصباح کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

عارف علوی نے اپنے پیغام میں امیر کویت صباح الاحمد الجار الصباح کے خاندان اور کویتی عوام سے اس دکھ کے موقع پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ امیر کویت کی مغفرت فرمائے اور فیملی کو صدمہ برداشت کرنے ہمت دے


متعلقہ خبریں