پنجاب میں کورونا کے 147 نئے کیسز سامنے آگئے

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کی کیسز میں تیزی کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 147 کیسز سامنے آ گئے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 99 ہزار 814 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 2 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 ہزار 240 تک پہنچ گئی۔

لاہور میں کورونا سے مزید 58، راولپنڈی میں 45، گوجرانوالہ میں 5، ملتان میں 7، ننکانہ صاحب میں 5، منڈی بہاؤ الدین اور فیصل آباد میں 4، 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سیالکوٹ، بہاولپور میں 3۔ 3، خوشاب، جہلم اور ڈیرہ غازی خان میں 2، 2 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔ وہاڑی، قصور، شیخوپورہ، اٹک، میانوالی، مظفر گڑھ، لیہ اور ساہیوال میں مزید ایک ایک کیس سامنے آئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ دوسرے ممالک کی نسبت اللہ کے کرم سے پاکستان میں کورونا کم پھیلا لیکن سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے ۔ تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں