شہباز شریف کے ساتھ سلوک پر دکھی ہوں، نواز شریف

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر دُکھی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی تقریر لکھنے اور کروانے والوں نے انکے پاؤں پر کلہاڑی ماری، چودھری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہمارے جذبے اور بڑھے ہیں اور اب ہم اپنی جدوجہد مزید تیز کر دیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اس پر فخر ہے کہ ہمارے ساتھی جرات سے حالات کامقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے تاریخ میں ایسا سیاہ رویہ نہیں ہوا، شہباز شریف نے بے مثال جرات، بہادری اور استقلال کا مظاہرہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو سلیوٹ کرتا ہوں کہ انہوں نے دیانتداری سے ملک کی خدمت کی۔

نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں دن رات محنت کر کے بجلی کے کارخانے لگائے، شہباز شریف، خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی اور ٹیم کے سریہ سہرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے وسائل مہیا کیے، قوم کی خدمت پر اس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان سرکاری افسران کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے توانائی کی قلت ختم کرنے میں کردار ادا کیا۔


متعلقہ خبریں