فی تولہ سونا 300 روپے سستا

سونا (gold)

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 18 پیسےسستا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: زر مبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 165.88 سے کم ہوکر 165.70 روپے پربند ہوا۔

خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا تھا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 165.89 روپے کا ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن  نے کہا تھا کہ صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

کراچی کے صرافہ بازار میں 10 گرام سونےکی قیمت میں 601 روپے کی کمی ہوگئی تھی جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 95 ہزار 850 روپے ہوگئی تھی۔


متعلقہ خبریں