شاہد خاقان عباسی نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

وزیر اعظم عمران خان کو معیشت کی الف ب بھی نہیں آتی، شاہد خاقان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو سال میں ایک بھی عوامی  مسئلہ پارلیمنٹ میں ڈسکس نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی لوگ احتجاج کے لیے باہر نکلیں گے۔

پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو جلسے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اب تک مسائل حل کرنےمیں ناکام رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ملک میں اس وقت مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے کے تحت پہلا جلسہ کوئٹہ میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مزید فیصلے آئندہ ہفتے ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی نے کہا کہ امید ہے کہ لوگ احتجاج کے لیے باہر نکلیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام کو موجودہ حکومت سے نجات دلائیں گے۔

اپنی ناکامی چھپانے کیلئے حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری حکومتی کمزوری کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفرنس فائل ہونے کے بعد گرفتاری کا کیا جواز ہے؟

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے کا پردہ چاک ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشورہ ہے کہ نواز شریف علاج کرا کر ہی واپس آئیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک میں آج تک جو کچھ ہوتا رہا ہےاس پر ایک کمیشن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی کمیشن میں حقائق رکھوں گا۔

ن لیگ کا سیاسی نظریہ نواز شریف کے ویژن سے جڑا ہوا ہے، احسن اقبال

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارلیمنٹ اسپیکر اور حکومت چلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ایک بھی عوامی مسئلہ پارلیمنٹ میں ڈسکس نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں