ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی صدر عارف علوی سے ملاقات


اسلام آباد: افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے اس موقع پر کہا کہ افغان امن عمل میں روڑے اٹکانے والوں سے ہوشیار رہنا ہو گا۔ صدر مملکت نے افغان امن عمل میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان عبداللہ عبداللہ سے گفتگو کرتے ہوئے توقع ظاہر کی تھی کہ افغان قیادت تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائے گی۔ پاکستان افغان تنازع کے حل کے بعد بحالی میں بھی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں امن واستحکام سے خطےمیں امن ہوگا، شاہ محمود قریشی 

وزیراعظم عمران خان نے بات چیت میں کہا تھا کہ تشدد میں کمی کے لیے افغان جماعتوں کو کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ افغان قیادت سیاسی تصفیہ کے لیے مل کر کام کرے گی۔

مزید پڑھیں: قبائلی علاقوں کی خوشحالی افغانستان میں امن سے مشروط ہے،وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے امید ظاہر کی تھی کہ افغان قیادت تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن کی کوششوں کے لیے امریکہ طالبان امن معاہدہ اہم قدم تھا۔

انہوں ںے افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے بات چیت میں کہا تھا کہ دنیا نے افغان امن عمل کو آسان بنانے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ عالمی برادری نے ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا۔


متعلقہ خبریں