پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے لیے گولڈن ہینڈ شیک پلان کی منظوری

مہنگائی کم کرنا اسٹیٹ بینک کا کام ہو گا، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے لیے گولڈن ہینڈ شیک پلان کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گولڈن ہینڈ شیک کے لیے 19 ارب 65 کروڑ روپے کے فنڈز کی بھی منطوری دی گئی ہے۔

سینیٹ: حکومت اسٹیل ملز کی بحالی کی کوشش کر رہی ہے، حماد اظہر

ہم نیوز کے مطابق یہ منظوری وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ ای سی سی کے اجلاس میں دی گئی ہے۔

اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملزکے نان پٹیشنرزملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لیے 11.6 ارب روپے دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیل ملز کے 3978 ریٹائرڈ ملازمین میں نان پٹیشنرز ہیں۔

مشیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ای سی سی نے ٹی سی پی کے لیے چینی اورگندم کی درآمد پرکمیشن مارجن دو فیصد سے کم کر کے 0.75 فیصد کردیا۔

اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ ای سی سی کے ہراجلاس میں گندم کی دستیابی اورفراہمی پربریفنگ دی جائے اور وزارت  فوڈ سیکیورٹی ہراجلاس میں تازہ اپ ڈیٹس فراہم کرے۔

اسٹیل ملز کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں گورد وارہ دربارصاحب کرتارپورکی مینجمنٹ کے لیے 126 پوسٹیں قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے تحت منصوبے کو چلایا جا سکے گا۔ ای سی سی نے این ایچ اے کا قرضہ گرانٹ میں تبدیل کرنےکی بھی منظوری دی۔

ای سی سی نے پانچ برآمدی شعبوں کے لیے گیس اور آرایل این جی کی فراہمی کی منظوری دی۔ اس طرح ایس ایس جی سی کے سسٹم پر پریشر کم ہو سکے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 20 اکتوبرسے ہفتہ اوراتوار کو برآمدی شعبے کے لیے گیس50 فیصد کم میسر آئے گی۔ بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ برآمدی شعبے کے لیے فروری تک 930 روپے فی ایم ایم بی ٹی یونرخ پرگیس فراہم ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق ای سی سی نے مقامی اور تندورکے علاوہ کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمت بڑھا دی۔ ای سی سی نے گیس میٹرز کا کرایہ بھی 20 سے بڑھا کر 40 روپے کردیا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صارفین سے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ پراسیس کے پرانے واجبات بھی وصول کیے جائیں گے۔ فیصلے کے تحت جی آئی ڈی سی کے ایک تہائی واجبات وصول کیے جائیں گے۔

ہمیں گیس درآمد کرنا پڑے گی، عمر ایوب

ہم نیوز کے مطابق ای سی سی کی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں بجلی 0.32 پیسے فی یونٹ اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔


متعلقہ خبریں