نیشنل ٹی 20 کپ افتتاحی میچ: ناردرن نے خیبرپختونخوا کو شکست دیدی

نیشنل ٹی 20 کپ افتتاحی میچ: ناردرن نے خیبرپختونخوا کو شکست دیدی

ملتان: نیشنل ٹی 20 کپ کے افتتاحی ٹاکڑے میں دفاعی چیمپئن ناردرن نے خیبر پختونخوا کو 79 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

ناردرن کی جانب سے 243 رنز کے ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم صرف 163 رنز بنا سکی۔ میچ میں 90 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے والے حیدرعلی پلیئز آف دی میچ قرار پائے۔

کورونا کے باعث یشنل ٹی ٹونٹی کپ کے میچز بند دروازوں میں کھیلے جارہے ہیں۔ کورونا ایس او پیز کے تحت کھیلے جانیوالے ایونٹ کا فائنل 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے آغاز سے قبل قومی کھلاڑیوں نے شائقینِ کرکٹ کیلئے خصوصی پیغامات جاری کر دئیے تھے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم،  سابق کپتان سرفراز احمد اور نوجوان بلے باز حیدر علی نے مداحوں کو گھروں میں بیٹھ کر اسپورٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔

بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سنسنی خیز ایونٹ میں شائقین کی کمی شدت سے محسوس ہو گی۔

انہوں نے شائقین کرکٹ سے درخواست کی تھی وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر ٹی ٹوئنٹی کے سنسنی خیز مقابلے ضرور دیکھیں۔

مزید پڑھیں: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے انعامی رقم کا اعلان

نوجوان بلے باز حیدر علی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ  اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا اپنے شور سے جوش بڑھانا بہت یاد آئے گا۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے نوجوانوں سے درخواست کی تھی کہ پڑھائی کے ساتھ ٹورنامنٹ کو بھی اسپورٹ کریں جب کہ شان مسعود نے کہا کہ فینز گھروں سے بھرپور اسپورٹ کریں۔


متعلقہ خبریں