یوٹیلیٹی اسٹورز: اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

ہوشیار: یوٹیلیٹی اسٹورز پر سینکڑوں برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورزپر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت کیے جانے والے فیصلے کا فوری طور پر اطلاق ہو گا۔

اوگرا: ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

ہم نیوز کے مطابق کیے جانے والے فیصلے کے تحت گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر تمام بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی 33روپے فی کلوت ک مہنگا کیا گیا ہے جب کہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

ہشیار: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 50 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

ہم نیوز کے مطابق ٹوتھ برس 14 سے لے کر 35 روپے تک مہنگا ہوا ہے جب کہ ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں پانچ سے لے کر 20 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرخ مرچ پاؤڈر 73 روپے مہنگا کیا گیا ہے جب کہ کاجو کا 200 گرام پیکٹ 24 سے لے کر 47 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر شیونگ کریم کی قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جب کہ ملک چاکلیٹ کی قیمت پانچ روپے بڑھائی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ: جان بچانیوالی 94 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر صابن سمیت دیگر تمام بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طورپر ہو گا۔


متعلقہ خبریں