گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم


اسلام آباد: گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا۔ گلگت بلتستان کے 10 اضلاع کے مختلف حلقوں میں امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ 

گلگت بلتسان قانون ساز اسمبلی کی 24 نشتوں پر انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے۔ گلگت بلتستان کی چھ ٹیکنوکریٹ کی سیٹوں پر پارٹی پوزیشن کے لحاظ سے نشتیں دی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن گلگت ذرائع کے مطابق امیدواروں نے کل اور آج تمام دس ضلعوں میں ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

ذرائع کے مطابق گلگت سٹی کے حلقہ 1 سے کل 37 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔  گلگت حلقہ 2 سے کل 38 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔ گلگت حلقہ 3 سے 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

اسی طرح غذر حلقہ 3 یاسین سمال سے 24 امیدورں نے کاغذات جمع کروادیے۔ جی بی ایل اے غذر 1 سے 21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ جی بی ایل اے 20 غذر 2 سے 40 کاغذات نامزدگی ہوئی ہے۔

حلقہ جی بی 16 دیامر 2 چلاس سے 16 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ حلقہ جی بی 17 دیامر 3 داریل سے 12 امیدواروں بشمول پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون امیدوار سادیہ دانش نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

اسی طرح  نگر حلقہ 5 سے 33 امیدواروں نے کاغذات نمائندگی جمع کرادیے۔ نگر حلقہ چار سے 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

مزید پڑھیں: صوبائی حیثیت گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے، علی امین

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے اسکردو کی چار نشتوں کے لیے 69 امیداروں نے کاغزات نامزدگی داخل کرائے۔

جی بی ایل اے 7 سکردو ون سے سابق وزیر اعلی اور پیپلز پارٹی کے سید مہدی شاہ،  تحریک انصاف کے ضلعی صدر راجہ زکریا خان اور سابق سینیر وزیر مسلم لیگ ن کے حاجی اکبر تابان سمیت 14 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی داخل کرادیے۔

اسی طرح ا سکردو حلقہ نمبر 2 سے 18، حلقہ نمبر 3 سے 14،  اسکردو حلقہ نمبر 4 سے 23، جی بی ایل اے کھرمنگ سے 20، جی بی ایل اے 12 شگر سے 5 ،جی بی ایل اے 22 گانچھے ون سے 14، جی بی ایل اے گانچھے ٹو سے 23 اور جی بی ایل اے 24 گانچھے تھری سے 10 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی داخل کرائے۔

حلقہ 11 کھرمنگ میں 22 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جن میں امجد زیدی، کاچو محمد علی خان اور ڈاکٹر شجاعت امیر ترین مضبوط امیدوار ہیں۔

جی بی ایل اے 14 استور حلقہ 2 سے 49 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کے لئے نومینیشن فارمز جمع کرادیے ہیں۔

اسی طرح جی بی ایل اے 6 ہنزہ سے 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے  ٹیکنو کریٹ اور خصوصی نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں اپنک دن کی توسیع کی ہے۔


متعلقہ خبریں