پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ پہلے دس ممالک میں ہوتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم: اسد عمر کو ایم کیو ایم سے متعلق امور دیکھنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ پہلے دس ملکوں میں ہوتا ہے۔ 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں ورچوئل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی تیزی سے آتی ہے، ملک میں بارہ موسمیاتی زونز اورعمودی ڈھلوان موجود ہے۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت بائیو ڈائیورسٹی کے تحفظ کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان شمال سے جنوب اور مشرق تک متوع ہے۔

جوہری اور اسٹریٹجک صلاحیت مکمل طور پر محفوظ ہے، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ دو سالہ دور حکومت میں 9 نیشنل پارکس کا اضافہ کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اب پارکس کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی تیزی سے آتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے جو پاکستان میں واقع ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، زرتاج گل

انہوں نے کہا کہپاکستان میں 12 موسمیاتی زونز ہیں اور ہمارے پاس عمودی ڈھلوان موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے پہلے 10 ممالک میں ہوتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فلورا اور فانا کے تحفظ کے لیے مقامی آبادی کا تعاون حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بائیو ڈائیورسٹی کے تحفظ کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعظم نے 15 نیشنل پارکس منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نیشنل پارکس کی تعداد30 سے بڑھا کر 39 کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں