کورونا کیسز میں اضافہ: کراچی کے علاقے منگھو پیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی: سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی: ضلع غربی میں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے گڈاپ کے علاقے منگھو پیر کی یو سی 8 سمیت دیگر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کردیا ہے۔

کراچی کے مخصوص علاقے میں نافذ کیے جانے والے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز بند کرنیکا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنرساوَتھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن گڈاپ کے علاقے منگھو پیر کی یو سی 8 میں لگایا گیا ہے۔ متاثرہ علاقےمیں منی لاک ڈاوَن کا دورانیہ یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک ہوگا۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق منگھو پیر کی یو سی 8 میں واقع سمامہ ولاز اور صائمہ سٹی میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

منی اسمارٹ لاک ڈاوَن کا فیصلہ ڈی ایچ او غربی کی سفارش پرکیا گیا ہے۔  کورونا سے متاثرہ علاقے میں تمام ہوم ڈیلوریز پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گھر سے صرف ایک شخص کوضروری اشیاخریدنے کے لیے باہر آنے کی اجازت ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق منگھو پیر یو سی 8 میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقے میں داخلے اور باہر آتے وقت ماسک پننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقے میں فوری طور پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

کورونا: سندھ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا امکان

ہم نیوز کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی البتہ میڈیکل اسٹورز اور اشیائے خورد و نوش کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی۔

کراچی میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 9 ریسٹورنٹس بھی سیل کردیے گئے۔ بوٹ بیسن میں 3 اور صدر میں ایک ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا۔ دعا چورنگی پر بھی 3ریسٹورنٹس کوسیل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنرساوَتھ  نے ضلع جنوبی میں 3 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔ تینوں ریسٹورنٹس نے کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی کی تھی۔

ڈپٹی کمشنر ساوَتھ کے مطابق ریسٹورنٹ پر بیٹھےشہریوں میں کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔

 


متعلقہ خبریں