ڈیزل سستا، پٹرول، مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی ہے تاہم پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 104.06 روپے فی لیٹر ہوگی۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجاویز مسترد 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلی کیا ہے۔ پٹرول کی  قیمت 103.97روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت 62.86 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی۔

اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی تجاویز میں کہا گیا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد فی لٹر کمی کی جائے۔

اوگرا نے سفارش کی تھی کہ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔ اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے تک فی لٹرکمی کی تجویز دی تھی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا گیا اور وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں سے متعلق حتمی اعلانکردیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں